
بھارتی کامیڈین، اداکار اور ڈانسر راگھو جوئل نے ساتھی اداکارہ شہناز گل سے معاشقے کی خبروں کی تردید کردی۔
شہناز اور راگھو جو کہ عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ میں نظر آئیں گے، ان سے متعلق گزشتہ کچھ عرصے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ ان کے درمیان رومانوی تعلقات ہیں۔
یہ سب اس وقت زور پکڑا جب فلم کی پروموشن کے دوران ایک موقع پر سلمان خان نے شہناز گل سے کہا کہ ’موو آن کرجاؤ‘، جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں کرگئی ہوں اور ساتھ ہی سلمان نے کچھ معنی خیز گفتگو بھی کی جس پر مداحوں کو لگا کہ یہاں سلمان شہناز اور راگھو کی بات کررہے ہیں۔