
لاہور:سمیت پنجاب کے تھیٹرزمیں پرسوں ( جمعہ) سے دوبارہ اسٹیج ڈراموں کا آغاز ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے احترام میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم تھیٹر ز یکم سے 12محرم الحرام تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ کل 13محرم الحرام سے تھیٹرز پر دوبارہ اسٹیج ڈراموں کا آغاز کیا جائے گا ۔ لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد، رحیم یار خان ، ساہیوال، بھکر ، لیہ ، رولپنڈی اور شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع میں واقع تھیٹر ز میں نئے اسٹیج ڈرامے پیش کئے جائیں گے ۔