پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور لیگی رہنما عطا تارڑ کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے، عدالت نے پولیس کو 14 ستمبر تک لیگی رہنما کی گرفتاری سے روک دیا۔
نجی ٹی وی ‘جیو نیوز “کے مطابق لاہور سیشن کورٹ نے حکم نامے میں عطا تارڑ کو پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عطا تارڑ اور رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے جس کے خلاف عطاتارڑ نے سیشن کورٹ لاہور میں عبوری ضمانت کی درخواست دائرکی تھی۔








































