شاداب خان نےکہا ہےکہ پاکستان سپرلیگ سیزن 6 میں اسلام آبادیونائیٹڈکی ٹیم میں اس باربھی ٹاپ آرڈرمیں بیٹنگ کروں گا۔کوشش ہوگی کہ ٹیم ضرورت کےمطابق کھیل پیش کرسکوں اورخودکوذہنی طورپرفٹ رکھ سکوں۔
کراچی میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتےہوئےبتایا کہ ہماری ٹیم میں ملکی اورغیرملکی کھلاڑی کھیل کرآرہے ہیں اورفارم میں ہیں،ٹیم کے لیےاچھا پرفارم کریں گے۔
شاداب خان نےکہا کہ کوشش کی ہے کہ جوپچھلےسیزن میں غلطیاں ہوئی ہیں وہ اب نہ ہو۔ ڈرافٹ میں اچھا کمبی نیشن بنایا ہےاوراس بارکم بیک کریں گے۔
آل راؤنڈرزسےمتعلق ان کا کہنا تھا کہ حسن علی فارم میں ہیں اوربالنگ میں اہم کردارادا کریں گا۔ٹیم کی صورت حال دیکھ کرفہیم اشرف اورحسن علی کا ورک لوڈ مینج کیا جائےگا۔فہیم اشرف نے بیٹنگ میں خودکومنوایا ہے اوروہ اوپرنمبرپربیٹنگ کرے گا یا نہیں،فیصلہ نہیں کیا۔فہیم اشرف بالنگ آل راؤنڈ ہے،اس کوٹیم کی ضرورت کے مطابق استعمال کریں گے۔
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے امریکی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ اسٹار ہلک ہوگن جنہوں نے پروفیشنل ریسلنگ کے کھیل کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا…