ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.
کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری.
مجموعی طور پر 08 دکانوں و سٹوروں کو سیل جبکہ 06 کو وارننگ اور 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)
اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 03 دکانوں اور 01 ریسٹورنٹ کو سیل کروایا.
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 04 دکانوں کو سیل جبکہ 06 کو وارننگ اور 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے.
تحصیل سٹی میں نیو جنرل سٹور، شہباز ہارڈویئر، ہارون کول کٹنگ اور امرتسر حریصہ ہوٹل کو سیل کیا گیا.
تحصیل کینٹ میں سٹائلو شوز، مرزا بونگ پائے، الجنت بونگ پائے، ستارہ بیکرز کو سیل جبکہ ملک نان شاپ، رشید کریانہ سٹور، بولان پان شاپ، ربانی موبائل، جعفر ایل پی جی اور محمود ہارڈویئر کو وارننگ جاری کی گئی.
ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے.
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)









































