وزیر اعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کے تمام افسران کو سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی کی بحالی کے کام پر مامور کر دیا۔
وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم بجلی کی سپلائی کی بحالی کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں ، اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے ، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سیلاب سے متاثرہ 81 گرڈ سٹیشنز میں سے 46 پر سپلائی بحال کر دی ، وزیر اعظم کے حکم پر عوام کی سہولت کے لیے ڈسٹربیوشن کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کے رابطہ نمبرز اخبارات میں اور پاور ڈویژن کی ویب سائٹ پر دےدیے گئے۔









































