وٹیلیٹی سٹورز پر بچوں کے دودھ اور چائے کی پتی سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز ” کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈزکے بچوں کے دودھ کے800گرام پیکٹ کی قیمت میں 260 روپے تک بڑھا دی گئی ہے، جبکہ 900 گرام چائے کی قیمت 400 روپے تک مہنگی ہو گئی ہے ، 900 گرام چائے کی قیمت 905 روپے سے بڑھ کر 1305 روپے ہوگئی ،ٹی وائیٹنر کی قیمتوں میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔









































