جاپان ( ٹوکیو ) پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صد ر ملک نور اعوان،سینئر نائب صدر ملک یونس،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل چوہدری عنصر گجر، صدر ٹوکیو شیخ ذوالفقار، پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان کے سنئیر رہنما علی افضل کلیار، صدر ملک ارشد، سنیئر نائب صدر ملک دلشاد، سیکرٹری انفارمیشن یوسف مغل اور سنیئر عہدیداروں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سابق وفاقی وزیر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنماسنیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا، مشاہد اللہ خان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ تھے پارٹی کے لیے اُن کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ ایوان میں اُن کی شعلہ بیانی سے مخالفین کے پاؤں اکھڑ جاتے تھے۔وہ میاں محمد نواز شریف کے انتہائی مخلص اور با اعتماد ساتھی تھے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) پارٹی ایک وفادار اور باصلاحیت ساتھی سے محروم ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مشاہد اللہ خان کو جنت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ آ مین
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، ریلوے لاکھوں خاندانوں…









































