
جاپان ( ابراکی ) چوہدری انصر گجر ( ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن جاپان) نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان کے سیاسی و سماجی عہدیداران کے اعزاز میں اسپیشل بکروں کی گرانڈ پارٹی کاابراکی کے مقامی ہوٹل میں اہتمام کیا۔
مہمانان خصوصی میں ملک نوراعوان ( صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان ) ملک یونس ( سنئیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان ) شمس بٹ ( جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن جاپان ) شیخ ذوالفقار ( صدر پاکستان مسلم لیگ ن ٹوکیو جاپان ) ملک ارشد (صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان ) محمد شاہد ( صدر پاکستان پیپلزپارٹی جاپان ) عرفان صدیقی (بیورو چیف جیونیوز جاپان ) یاسرظہیر (جنرل سیکرٹری ٹوکیو پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان ) یوسف مغل ( پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان کے رہنما ) و دیگررہنماوں اور کارکنان نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ ملک نوراعوان ( صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان ) نے پارٹی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔میاں نوازشریف کاہرمشکل میں ساتھ دیں گے۔جاپان میں مقیم ہرپاکستانی بھائیوں کےمسائل حل کرے گے۔ملک یونس ( سنئیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان ) اور ملک ارشد (صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان ) نے پارٹی کو جاپان میں مضبوط کرنے کا عہد اور اعلان کیا۔اورجاپان کے سیاسی و سماجی عہدیداران نے چوہدری انصر گجر ( ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن جاپان) کے اقدام کی تعریف کی۔اور پاکستان کی سلامتی کے لئیے دعاخیر کروائی۔