احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے بريت کا فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ریکارڈ بتاتا ہےکہ نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، اس وقت کی حکومت نے نیب حکام کو نوازشریف کا سیاسی کیریئر تباہ کرنے پر مجبور کیا، ملک کے تین بار کے وزیراعظم نواز شریف کی ساکھ کو تباہ کیا گیا۔
احتساب عدالت نے قرار دیا ہے کہ ریفرنس کےالزامات میں نواز شریف کا کردار شریک ملزموں سے بھی کم ہے۔








































