
اسلام آباد:پاکستانی اداکار احد رضا میر کے نئے ڈرامہ سیریل’’عہد وفا‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
احمد رضا میر ،عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبراور وہاج علی کے ساتھ دکھائی دیں گے، ٹیزر میں احد رضا میر کو علیزے شاہ کے ساتھ محبت ہوتی ہے اور ان کے سارے دوست اس میں احد کی مدد کرتے دکھائی دیتے ہیں ، ڈرامہ مومنہ درید کے پروڈکشن ہائون کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے ،ڈرامے کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔