پاکستان اور یو اے ای میں تعلقات مستحکم بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت،

اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی سماجی اور ثقافتی تعلقات ہیں جن کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مربوط مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کے دوران چیئر مین سینیٹ کے دورہ متحدہ عرب امارات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں کے پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے پہلے سے موجود برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اس سلسلے میں سینئر قیادت سے گفتگو کریں گے۔پروگرام کے مطابق چیئرمین سینیٹ 25 سے 28 اگست کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

چیئرمین سینٹ کو اس دورے کی دعوت متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دی ہے۔اس اہم دورے کے دوران چیئرمین سینٹ اور پارلیمانی وفد متحدہ عرب امارات کی اعلی سیاسی قیادت اور حکومتی سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس دورے کا مقصد دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان سیاسی، سماجی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جارحیت کے نتیجے میں علاقائی امن کو درپیش خطرات سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو آگاہ کرنا اور امن کے قیام میں پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات خطے اورمسلم امہ کے اہم ممبرز ہیں۔ ان دونوں ملکوں کو کشمیر کے اہم مسلے کے حل اور علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون کے فروغ کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔

دونوں ممالک خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر مزید بہتری لا سکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ گوادر خطے کی ترقی اور سرمایہ کاری کا بہترین مرکز بن چکا ہے اس کی افادیت سے متحدہ عرب امارات اور دیگر علاقائی ممالک کو بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایوان بالاکے سربراہ کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اعلی قیادت اس دورے کی منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخی ثقافتی اور مذہبی روابط کو بروکار لاتے ہوئے علاقائی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں

Related Posts

ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے

ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، ریلوے لاکھوں خاندانوں…

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے امریکی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ اسٹار ہلک ہوگن جنہوں نے پروفیشنل ریسلنگ کے کھیل کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان