جاپان ( ٹوکیو ) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن یوسف مغل نے پارٹی کا آفیشل نوٹیفکیشن کرنے پر سنئیرز عہدے داران کا شکریہ ادا کیا ۔ اور یوسف مغل سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان نے کہا۔کہ آ ج میں سب سے پہلے اللّٰہ پاک کا اور پھر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ر صفدر اعوان صاحب،پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اوورسیز علی زاہد خان صاحب ،پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان کے مرکزی صدر علی افضل کلرلیار ،ملک ارشد صاحب اور پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے مرکزی صدر ملک نور اعوان ، مرکزی سنیئر نائب صدر ملک یونس ،مرکزی سنیئر ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری عنصر گجر صاحب، صدر ٹوکیو شیخ ذوالفقار اور جو سنیئرز عہدے داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جہنوں نے مجھے پارٹی کی خدمت کا موقع دیا۔اور میرا پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان سیکرٹری انفارمیشن کا آفیشل نوٹیفکیشن جاری کیا۔انشاء اللّٰہ میں اپنی پوری کوشش کروں گا۔کہ میں پارٹی کے اصولوں پر پورا اتروں۔اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان کو اور مضبوط کروں۔اور پارٹی کی خدمت کے لیے دن رات ایک کرکے پاکستانی کمیونٹی جاپان کو پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان میں شامل کرکے پارٹی کی خدمت کروں۔اور اپنے سنئیرز بھائیوں کا اسپشل بہت شکریہ جو میری پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک بلال اعوان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن علی خان یوسف زئی ہر جگہ راہنمائی کرتے ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں بہت کم صحیح معنوں میں انسانیت اور ہمدردی رکھنے والے نیک دل اللّٰہ کے لیے بغیر مفاد خدمت کرنے والے لوگوں کو دیکھا ہیں۔ جن میں ملک نور اعوان مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان،ملک یونس مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان اور علی افضل کلرلیار مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان شامل ہیں ۔اور یہ نیک دل لوگ پاکستان کمیونٹی اور پارٹی کے لیے جاپان میں بہت خدمت کرتے ہیں۔ ایسے نیک دل لوگ قسمت سے ملتے ہیں۔میں خوش قسمت ہوں کہ میں ان کے ساتھ ہوں۔ٹھیک معنوں میں یہی لوگ پاکستان اور پارٹی کی جان و سرمایہ ہیں۔انشاء اللّٰہ ان سنئیرز کے ساتھ رہ کر پارٹی اور پاکستانی کمیونٹی جاپان کی خدمت کروں گا۔میرے قائد میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن پارٹی کے لیے ہر حد سے بڑھ کر تعاون کروں گا۔
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے امریکی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ اسٹار ہلک ہوگن جنہوں نے پروفیشنل ریسلنگ کے کھیل کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا…