
جنوبی افریقا کے شہر پوچس فسٹروم میں کھیلے جارہے اس اہم ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں مد مقابل ہیں۔
پاکستان کے کپتان روحیل نذیر نے بھارت کےخلاف ٹاس کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 43.1 اوورز میں 172 رنز بنائے اور اس کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے حیدر علی 56 اور کپتان روحیل نذیر 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔
روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اسکور بورڈ پر بڑا اسکور کرکے میچ جیتیں۔
قومی کپتان نےبتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہی ٹیم کھلا رہے ہیں جو افغانستان کے خلاف کھیلی تھی۔
جب کہ بھارتی کپتان پریم گرج نے کہا کہ ہم بولنگ کرنے پر خوش ہیں۔
انڈر 19 کرکٹ کے ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں پاکستان کو 5 میچوں میں فتح ہوئی جب کہ بھارت 4 مرتبہ جیتا۔