جاپان ( ٹوکیو ) پاکستانی کمیونٹی جاپان کے سنئیر رہنماوں نے ہنگامی اجلاس ٹوکیو کے مقامی ہوٹل میں منقد کیا.جس میں پاکستان انٹرنشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کو جاپان میں بند کرنے پر غم اوررنجیدگی کا اظہار کیاگیا.پاکستانی کمیونٹی جاپان کے سنئیر رہنما ملک نور اعوان،ملک یونس،شاہدمجید،چوہدری عنصرگجر،ملک ارشد،نعیم آرائیں،شیخ ذوالفقار چوہدری آصف و دیگرنے پاکستانی لوگوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے اور پرامن احتجاج کرنے کا اعلان کیا سنئیر رہنما ملک نور اعوان اورملک یونس نے کہا.بیرون ملک پاکستانی ماہانہ لاکھوں ( ین ) کرنسی کاروبارکی وجہ سے پاکستان بھجیتے ہیں.حکومت کو چاہیےبیرون ملک پاکستانیوں سے سہولیات واپس لینے کی بجائےزیادہ بہترسہولیات فراہم کریں.اگرحکومت ایسا نہیں کرے گی .توہم جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے حقوق کیئےہرممکن کوششیں کرےگے.حکومت پاکستان نے پاکستان انٹرنشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کو جلد بحال نہ کیا تو پاکستانی کمیونٹی جاپان سخت احتجاج کرےگی.
جاپان کے سنئیر رہنماوں کے ہنگامی اجلاس کے بعد شیخ ذوالفقار نے ٹوکیو کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا.جس میں پاکستانی کمیونٹی جاپان کےسنئیر رہنماوں ملک نور اعوان،ملک یونس،شاہدمجید،چوہدری عنصرگجر،ملک ارشد،نعیم آرائیں،چوہدری آصف اور یوسف مغل، یاسرظہیر و دیگرکو مدعو کیاگیا.












































