امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی نے پاکستان نیکسٹ گریٹ انفرا اسٹرکچر کنیکٹر ڈائیلاگ‘ میں گفتگو کی۔
علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو تجارتی راہداری اور کاروباری سہولت کار کی حیثیت سے اپنی اہمیت دنیا کو بتانا ہوگی، خارجہ میدان اور سفارت کاری میں بھی آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وسط ایشیائی ملکوں میں مستقبل میں انٹرنیٹ کا استعمال بڑھے گا ، وہاں فائبر آپٹک روس، چین اور ایران سے منسلک ہیں، اس صورتِ حال میں پاکستان وسط ایشیائی ممالک کو چوتھی سمت سے کم قیمت فائبر آپٹک لنک فراہم کرسکتا ہے۔









































