
اسلام آباد:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان متحرک ہے اور اس حوالہ سے پاکستانی وفد گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کی سربراہی میں وفد آسٹریلیا پہنچ گیا ہے۔
نیکٹا، ایف بی آر، ایس ای سی پی ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام وفد میں شامل ہیں۔
پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے16 اہداف کے حوالہ سے سفارشات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے گا۔ سفارشات پر عملدرآمد کی رپورت 26صفحات پر مشتمل ہے ۔
ایف اے ٹی ایف کا ایشیاء پیسفک گروپ اس رپورٹ کا جائزہ لے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو فنڈز کی روک تھام کے حوالہ سے اقدامات کی تفصیلات رپورٹ میں شامل ہیں۔
جبکہ دہشت گردوں تک غیر قانونی سرمائے اور اثاثوں کی منتقلی روکنے کے لئے اقدامات بھی اس رپورٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔