
لاہور:مسلم لیگی رہنما آصف کرمانی نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف کی ڈکشنری میں ڈیل نام کا لفظ نہیں ڈیل کی ضرورت نواز شریف کو نہیں حکومت کو ہے۔
لاہور میں شریف خاندان کے اہم رہنمائوں کی نیب میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کی ڈکشنری میں ڈیل نام کا لفظ نہیں،ڈیل کی ضرورت نواز شریف کو نہیں اس حکومت کو ہے۔
آصف کرمانی نے واضح کیا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں،یہ احتساب نہیں ایک پارٹی سے انتقام ہے،حکومتیں ایسا اس وقت اس طرح کرتی ہے جب اس کے جانے کا وقت ہوتا ہے۔