نکاح کے وقت حسن علی نے گہرے سبز اور جامنی رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ انکی دلہن نے روایتی عروسی لال جوڑا اورسونے کے زیورات پہن رکھے تھے۔
کرکٹر شاداب خان نے حسن علی کو انکی شادی پر مبارکباد کا پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیاہے۔ شاداب خان نے ٹویٹ کیا ’’ میرے یار حسن علی کی شادی، میری دعاہے کہ تم اور بھابھی ہمیشہ خوش رہو،عظیم شادی شدہ زندگی مبارک ہومیرے بھائی۔‘‘
حسن علی کے دوست اور خاندان کے افراد اس وقت تقریب کیلئے ہال میں موجود تھے۔ نوبیاہتا جوڑے نے نکاح سے ایک دن پہلے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا۔









































