
نبیل گبول نے این اے 246 لیاری کے ضمنی انتخاب کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کر ادیا ،نبیل گبول کے اپنے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے ۔
نجی ٹی وی “ہم نیوز “کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 لیاری میں ضمنی انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار نبیل گبول کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ، نبیل گبول نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کروادیا۔ اپنی درخواست میں نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان کا نام فارن فنڈنگ کیس میں آیا ہے ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اپنے مفروضی بیانیہ سے بھی یو ٹرن لے رہے ہیں، قومی اسمبلی میں عمران خان کا استعفیٰ زیر التوا ہے، جس شخص نے استعفیٰ دیا وہ 9 نشستوں پر الیکشن لڑنے جا رہا ہے، کیاعمران خان اپنی جماعت میں کسی کو ضمنی انتخابات لڑنے کا اہل نہیں سمجھتے؟ ۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے بعد اسی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑ رہے ہیں، یہ جمہوری اور انتخابی عمل کے ساتھ ایک مذاق ہے۔