
نیب نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازشریف کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جس دوران نیب نے دو صفحات پر مشتمل جواب جمع کروا دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کو درکار نہیں ہے ۔ مریم نواز نے پاسپورٹ واپس لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھاہے ۔