
پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر بہرہ مندتنگی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقتصادی بحران ہے لیکن وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنےکو تیار نہیں، عمران خان ضد اور ہٹ دھرمی کی سیاست سے باہر نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے اقتدار کے اہل نہیں تھے اور کرپٹ افراد اب تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ ہیں۔
بہرہ مند تنگی نے مڈ ٹرم انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا، احتجاجی تحریک اس لیے شروع کر رہے ہیں تاکہ حکومت کو ہوش آئے کیونکہ یہ انتظار نہیں کر سکتے کہ معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ جائیں۔