دوسرے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف 187 رنز کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم نے شاندار نصف سنچری سکور کی اور وہ 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔محمد رضوان بھی بابر اعظم کا خوب ساتھ دے رہے تھے اور انہوں نے 69 رنز بنائے ۔انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 1000 رنز بھی مکمل کرلیے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کو نیدرلینڈز کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔








































