کراچی :سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ زمہ دار تباہی کے وہ اب دوسروں پر الزام لگا رہے ہیں۔
بارش کے فوری بعد عید الاضحی آگئی، 46 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئی ہیں،ایک ایجنڈے کے تحت جمہوری حکومت اور پیپلز پارٹی کے خلاف سازش ہے،
2007 میںبھی جمہوریت کے خلاف کوشش کی گئی، 2013 میں بھی کی گئی اور اب بھی کی جارہی ہے، جس طرح پہلے سازشی عناصر ناکام ہوئے اب بھی ناکام ہونگے، ایم کیو ایم تحریک انصاف کی بی ٹیم کے طور پر کام کر رہی ہے،
عجیب بات ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ سندھ حکومت کو ٹیکس نہ دو اور وفاقی حکومت کو دو،جو حکومت عوام کو کچھ نہیں دے رہی اسے ٹیکس دینے اور جو صوبائی حکومت عوام کو دے رہی ہے اسے ٹیکس نہ دینے کو کہا جا رہا ہے۔








































