لاہور:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،
مودی سرکار کو پاگل پن کا دورہ پڑا ہوا ہے اور اس کا بھی ہٹلر جیسا انجام ہوگا ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دنیا میں نہیں بلکہ خود بھارت میں بھی اکیلا ہوچکا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد نہ صرف دنیا بلکہ خود بھارت میں بھی اکیلے رہ گئے ۔
مودی نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا، کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کشمیر کے معاملے میں پاکستان کو عملًا کوئی کامیابی حاصل کیوں نہ ہوسکی تو اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک ایسی قیادت تھی جو دہلی کی لائن کی پیروی نہیں کرتی تھی وہ پہلے ہی جیل میں ہیں،
تاہم ایسی قیادت جو نئی دہلی کی لائن کی پیروی کرتی ہے جس میں محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ اور شاہ فیصل شامل ہیں وہ بھی اب جیل میں بند ہیں۔اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اس وقت نہ صرف بین الاقوامی محاذ بلکہ بھارت میں بھی اکیلا ہوگیا،
نریندر مودی اس وقت ہٹلر کی راہ پر چل رہے ہیں جسے اس وقت بھی سمجھایا گیا تھا کہ وہ ایسا نہ کرے کیونکہ اس سے نہ صرف خطے بلکہ اس کی خود کی بھی تباہی ہوگی، تاہم ایسا ہی ہوا اور نہ صرف جرمنی کی تباہی ہوئی بلکہ آخر میں اس نے خودکشی بھی کرلی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم اپنی اپوزیشن سے بھی ڈرے ہوئے ہیں اور جب انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کے لیے گئے تو انہیں وہاں جانے نہیں دیا گیا اور ایئر پورٹ سے واپس روانہ کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کے جس سفر پر نکلے ہیں انہیں اس پر جلد کامیابی ملے گی کیونکہ کشمیر اپنی آزادی کی جنگ کے آخری مرحلے میں ہے، کشمیری اب جس مرحلے پر موجود ہیں وہاں سے ان کی واپسی ممکن نہیں جبکہ ایسی صورتحال میں نریندری مودی نے اگر اپنا فیصلہ واپس لیا تو اس کی سیاست کا ہی بیڑہ غرق ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے مختلف مرحلے ہوتے ہیں جس میں آپ نے مختلف اقدامات اٹھانے ہوتے ہیں، پہلا مرحلہ آیا جس میں دیکھا گیا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، اس کے بعد دوسرا مرحلہ آیا جس میں دیکھا گیا کہ پوری قوم ہی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہے۔
مودی اقتدار کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت پر پاگل پن کا دورہ پڑا ہوا ہے، جس نے 8 سے 10 سال سے رہنے والے مسلمانوں کی شہریت ختم کردی گئی،









































