مقبوضہ وادی میں مکمل لاک ڈاون سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے، کرفیو اور پابندیوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی مزاحمت میں کمی نہ آئی۔
قابض انتظامیہ نے ساڑھے چار ہزار سے زائد زیر حراست کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیاہے۔دوسری جانب بھارتی اداروں کی جانب سے 35ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاونٹس کی چھان بین کی جارہی ہے۔
گزشتہ ماہ اگست کے دوران قابض بھارتی فوج نے بچے اور خاتون سمیت 16کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 367کشمیری زخمی بھی ہوئے۔









































