کراچی: میں گزشتہ روزہونے والی برسات کے بعد پانی کی نکاسی نہ ہوسکی اور مختلف مقامات پر پانی بدستور کھڑا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جو اتوار کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوگی۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب کے شمال مشرق اور بھارتی گجرات میں سسٹم موجود ہے جس کا پھیلاؤ کراچی سمیت زیریں سندھ میں ہورہا ہے۔
کل بروز منگل بھی صوبے کے مختلف مقامات پرگرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق شہر کی موجودہ موسمی صورتحال میں سمندری ہواوں کے بند ہونے سے حبس کی کیفیت موجود ہے۔
پیر کے روز کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصدرہا۔دوسری جانب آئندہ دو سے تین روز میں جنوبی پنجاب میں بھی بارش کا امکان ہے۔









































