لاہور: لیکچرر کے خلاف توہین مذہب کے کیس میں استغاثہ نے تین مخلتف اپیلیں دائر کردیں جن میں ٹرائل کورٹ سے پنجاب فرانزیک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے) کے ماہر کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے. اس کے ساتھ ملزم کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کی فرانزک جانچ کرنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے‘خیال رہے کہ ملتان کی بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی کے عارضی لیکچرر جنید حفیظ کو پولیس نے 13 مارچ 2013 کو توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کیا تھا جبکہ مقدمے کی سماعت 2014 میں شروع ہوئی تھی.









































