وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا تونسہ بیراج کے قریب لاشاری جنگل میں آتشزدگی کے واقعہ کانوٹس
لاہور(عمارہ خان )تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ بیراج کے قریب لا شاری جنگل میں لگی آگ کا نوٹس لے لیا ۔وزیراعلی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ آگ پر قابو پانے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔آتشزدگی پر قابوپانے کے لئے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں -آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔