
لاہور:معروف اسٹیج پروڈیوسر لالہ شہزاد اور اداکارہ نادیہ علی کی رہائشگاہوںپرمحرم الحرام کے سلسلہ میں مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ ان کے عزیز واقارب او ر قریبی دوستو ں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ذاکرین نے واقعہ کربلا کو موضوع بنایا ۔مجالس کے بعد نیاز بھی تقسیم کی گئی ۔