لاہور پولیس کا پی ایس ایل 2021 کے حوالے سے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کی ہدایت پر فائر پریکٹس کا انعقاد کیا گیا. فائرنگ پریکٹس کا انعقاد پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس
پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کی زیرنگرانی کیا گیا. ڈولفن سکواڈ 48 جبکہ سکیورٹی ڈویژن 12 جوانوں کو فائر پریکٹس کروائی گئی. بریٹا پسٹل، ایم پی فائیو اور ایس ایم جی گن کے راونڈ فائر کروائے گئے. فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق ٹریننگ دی
گئی۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ فائرنگ پریکٹس مرحلہ وار لاہور پولیس کے تمام اہلکاران و افسران کو کروائی جائے گی. انہوں نے کہا کہ فائر پریکٹس کا مقصد افسران و اہلکاران کی پیشہ ورانہ
صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے لاہور پولیس کا کردار قابل ستائش ہے.
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، ریلوے لاکھوں خاندانوں…










































