
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پاکستان سائیکالوجی کونسل کا بل منظور کرلیا ۔ منگل کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خالد حسین مگسی کی زیر صدارت ہوا جس میں رمیش لال نے کہاکہ ڈریپ میں بہت کرپشن ہو رہی ہے،من پسند کمپنیوں کو نوازا جا رہا ہے۔
کمیٹی ممبر نثار چیمہ نے کہاکہ منسٹر صاحب کمیٹی سے غائب ہے، یہ کمیٹی کی توہین ہے۔
ڈاکٹر شازیہ صوبیہ نے کہاکہ سرپرائز ٹیسٹ کبھی بھی ہو سکتا ہے، اداروں کو 365 دن تیار رہنا چاہیے۔ ممبر کمیٹی نے کہاکہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے فیصلے کو کوئی بھی اوور رول نہیں کر سکتا،پی ایم ڈی سی میں چار لوگوں کو کیوں نکالا گیا۔