وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی )اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی )وزیراعظم ہاؤس سے ہونے والی آڈیو لیکس سے متعلق نتیجے پر پہنچ چکے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم ہاؤس میں کوئی آلہ لگایا گیا ہے تو پھر یہ سیریس بات ہوگی، عمران خان اسلام آباد آئے ، اس کا بندوبست کرلیا ہے ، اسے جگ میں بند کر کے اوپر سے ڈھکن بند کر دیں گے ، ریڈ زون کے تین مقامات کے علاوہ عمران خان اسلام آباد میں جہاں چاہے جلسہ کرسکتا ہے۔








































