پروگرام”میرا وزیراعظم میرا سوال” میں بچوں کے وزیراعظم سے معصومانہ سوالات
لاہور(عمارہ خان)لاہور24نیوز کے پروگرام “میرا وزیراعظم میرا سوال” میں بچوں نے وزیراعظم عمران خان سے ایسے معصومانہ سوالات کیے جو ہر کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئے۔
بچوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ وہ مہنگائی کب ختم کریں گےکیونکہ مہنگائی کی وجہ سے وہ اپنی پسند کے کھلونے نہیں لے پا رہے اور چاکلیٹ نہیں لے پا رہے اور چاکلیٹ بھی مہنگی ہو گئی ہے۔
بچوں نےنے وزیراعظم سے یہ بھی پوچھا کہ ہم چڑیا گھر آئیں تو ہاتھی نظر نہیں آتا آخر یہ ہاتھی کب آئے گا اور ہمیں یہ بھی سمجھ نہیں آتی کہ آئے دن شیر کے بچے کیوں مر جاتے ہیں؟بچوں نےوزیراعظم سے درخواست کی کہ آپ ہمارے بارے میں بھی سوچیں۔