قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین فخرزمان فٹ ہو گئے اور وہ جنوبی اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں فخرزمان کی جگہ شرجیل خان کو شامل کیا گیا ان کی چار سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی جب کہ حارث رؤف کو آرام دے کر محمد حسنین کو موقع دیا گیا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ حارث روف کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں لائے ہیں، فخر زمان کے پاؤں میں الرجی ہے ان کی جگہ شرجیل خان کو موقع دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخرزمان مکمل فٹ ہو گئے ہیں اور وہ اگلے میچ کے لیے دستیاب ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ فخر زمان کے تیسرے میچ میں کھیلنے کیلئےپرُامید ہے۔
واضح رہے کہ چار میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کل ہو گا، سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے امریکی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ اسٹار ہلک ہوگن جنہوں نے پروفیشنل ریسلنگ کے کھیل کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا…