
لاہور:ایمپائر علیم ڈار تقریب کے دوران رو پڑے۔ ہوا یوں کہ ان کے بڑے بھائی نعیم ڈار نے سٹیج پر آ کر کہا کہ علیم ڈار نے والد کی بہت خدمت کی، مرحوم والد کی خدمت کا واقعہ سن کر علیم ڈار رو پڑے۔
پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے والے ایمپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ انھیں سٹیو بکنز کے 128 ٹیسٹ میچز میں ایمپائرنگ کرنے کا ریکارڈ برابر کرکے بہت خوشی محسوس ہوئی۔
لاہور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں علیم ڈار نے بتایا کہ میں نے پندرہ برس سے زائد عرصے ایمپائرنگ کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی سی بی کو کم از کم 20 ایمپائر کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے چاہیں۔
علیم ڈار کا کہنا تھا کہ ایمپائر کی ڈومیسٹک میچ میں فیس دس ہزار ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ترقی نہیں کر رہا تو نوجوانوں کی وجہ سے ہے، انہیں محنت کرنی چاہیے۔