
اسلام آباد (انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )نے پاکستان کیلئے 6 ارب 50 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کر لیا ہے، پہلی قسط میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے ، اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق آئی ایم ایف کے اعلامیے میں قرض پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے ، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم کرنا ہوں گے اور ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی ، پاکستان کو مارکیٹ کی بنیاد پر ایکس چینج ریٹ یقینی بنانا ہو گا،کاروبار کرنے کا ماحول بہتر بنا کر پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ بہتر اقدام ہے۔