نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کے مطابق پاکستان نے دو کروڑسے زائد ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے دو کروڑسے زائد ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا۔ گزشتہ روز پانچ لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ یکم جولائی سے لے کر اب تک چالیس لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو بڑھا کر 50 فیصد کر دیا۔ اس فیصلے کا اطلاق 15 جولائی 2021 سے ہو گا اور اس اضافے سے روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آسکیں گے۔









































