بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بپر جوائے کے آج پاکستان میں کسی بھی وقت داخل ہونے کا امکان ہے اور بتایا جارہا ہے کہ بپر جوائے کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔
سمندری طوفان بپر جوائے کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں آج اور کل موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بپر جوائے : 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں محکمہ موسمیات کے اندازوں کے مطابق ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہٰ یار، میرپورخاص، حب اورلسبیلہ میں بھی 16 جون تک موسلا دھاربارش ہو سکتی ہے اور 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
ادھر میرپورخاص میں تیزگرد آلود ہوائیں چلنے سے کئی مقامات پر درخت گرگئے، بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔بارش میں کن باتوں کا خیال رکھنا ہے؟
* فونز اور آلات کو چارج رکھیں
* دواؤں، پینے کے پانی اور خشک اشیاء کا انتظام رکھیں ۔
*بجلی کے گیلے آلات کو ہاتھ نہ لگائیں۔
* بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں،گھر میں رہیں اور بچوں پر خاص نظر رکھیں۔
*بارش میں بھیگے الیکٹرانک آلات اور زمین پر گری تاروں کو نہ چھوئیں، بجلی کے پول اور خاص کر گری ہوئی تاروں سے فاصلہ رکھیں کیونکہ یہ آپ کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔
*گھر میں موجود تمام برقی آلات کو ان پلگ کردیں کیونکہ اس موسم میں وولٹیج کے کبھی کم تو کبھی زیادہ ہونے سے شارٹ سرکٹ کا خدشہ ہوتا ہے
*نالوں اور کھلے گٹر سے دور رہیں۔
*برسات سے پہلے بوسیدہ مکانات میں رہائش ترک کردیں۔
*موسم کی صورتحال سے آگاہ رہیں ۔
*اگر آپ کے گھر میں قربانی کے جانور موجود ہیں تو انہیں محفوظ پناگاہ اور ڈھکی ہوئی چار دیواری میں منتقل کردیں۔
کیٹی بندر میں بپر جوائے کے اثرات طوفان کے اثرات کے تحت کیٹی بندر میں موسلادھابارش کا سلسلہ جاری ہے، یہی نہیں تیز ہواؤں سے دکانوں کی چادریں اڑگئیں اور کھمبے گرگئے ہیں۔










































