
فٹ رہنا اور اچھی باڈی بنانا تو ہر کوئی چاہتا ہے لیکن ہر کوئی یہ خواب پورا نہیں کر پاتا ۔ فٹنس ٹرینر ز کے لئے یہ کام اور بھی مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ دوسروںکو فٹ رکھنے کے لئے ان کا خود بھی فٹ ہونا ضروری ہوتا ہے ۔
دوحہ میں فٹنس ٹریننگ دینے والے زبردست ٹرینر کرس رگبی گزشتہ دنوں پاکستان آئے تو انہوں نےہمیں اچھی باڈی بنانے اور فٹنس کو برقرار رکھنے کے راز بتائے جوکہ مندرجہ ذیل ہیں :
۔ ورزش باقائدگی سے کریں
اگرآپ ورزش کواپنی عادت اورروٹین کاحصہ بنالیں تو کوئی شک نہیں آپ کاوزن بڑھے گانہیں
زندگی میں بیلنس بنائے رکھیں
مثال کے طور پر ذہنی پریشانی جسمانی صحت پر برا اثر ڈالتی ہے اور اکثر ہمیں بیمار کردیتی ہے ۔اس لیے ذہن و بدن میں ایک صحت مند توازن قائم ہونا ضروری ہے۔
صحت بخش غذا کھائیں
اگر آپ فوری طورپرقوت مدافعت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں تو اپنی غذامیں ان چیزوں جیسے حل پذیر فائبر اورگہرے پتوں اوررنگوں والی سبزیاں وغیرہ کااستعمال
صحت بخش فیٹس کا استعمال کریں
زیادہ تر کوکنگ آئل میں شامل چکنائی وزن کو بڑھاتی ہے اس لیے لوگ تیل کا استعمال کم سے کم کرنا چاہتے ہیں
ورزش کو آسان بنائیں
مضبوط پٹھوں،صحت مند اور بیماریوں سے دور زندگی گزارنے کے لئے ورزش بے حد ضروری ہے۔