حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے ہمہ گیر جہاد کا اعلان کرے

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورت حال کے حوالے سے قرار پاس کی گئی جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے لیے کئے گے نریندرمودی حکومت کے حالیہ اقدامات کو ریاست کے آبادی کے تناسب کو بدل کر ریاست کے مسلم تشخص کے خاتمے کی سازش ،اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتا ہے اجلاس کی رائے میں مودی حکومت کا یہ قدم نہ صرف کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ ہے۔

اجلاس واضح کرتا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں پہلے سے موجود 9لاکھ ملٹری اور پیرا ملٹری فورسز میں مزید ڈیڑھ لاکھ فوج اور نیم فوجی وردیوں میں ملوث آر ایس ایس کے غنڈے اور دہشت گردوں کا اضافہ،کرفیوکا مسلسل اطلاق ،ٹیلی فون،انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی رابطوں،اخبارات ،صحافیوں کی کوریج پر پابندی ،ریلیف اور انسانی حقوق کی ایجنسیوں کے مقبوضہ علاقے میں داخلے پر پابندی کی وجہ سے ایک عظیم انسانی المیہ جنم لے رہا ہے جو اقوام عالم اور عالمی اداروں کے فوری توجہ کا متقاضی ہے۔

اجلاس اس امر پر تشویش کااظہار کرتا ہے کہ تحریک آزادی کے قائدین اور 12000عام کشمیریوں کو گرفتاریا نظر بنداور 4000کے قریب گرفتار شدگان کو ہندوستان کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ فسطائی نازی مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ایک ہولناک قتل عام کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اس نے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان پر حملے کے مذموم عزائم کے تحت سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے تعلیمی اداروں کو بند کر کے فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے نوجوانوں کو گھروں سے نکال کر گرفتار اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے پرامن مظاہرین کو پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے۔

اجلاس مودی حکومت کے ان اقدامات کو کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے متنبہ کرتا ہے کہ اگر یہ اقدامات نہ روکے گئے اور اس حوالے سے عالمی امن کے ذمہ دار بین الاقوامی اداروں اور ممالک نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام سیز فائر لائن کو روند کر اپنے بھائیوں کی مدد کے لے مجبور ہوں گے۔

اجلاس اقوا م متحدہ، یورپی یونین، اسلامی کانفرنس اور عالمی برادری کے دیگر اداروں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورت حال کا فوری نوٹس لے اور ہٹلر ثانی مودی کے فسطائی اقدامات کا تدارک کرے ،اجلاس 50 سال بعد مسئلہ جموں وکشمیر پر سیکورٹی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے انعقاد اور اس میں مودی حکومت کے اقدامات کو اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے برعکس اور کشمیر کے موجودہ سٹیٹس کو ان قراردادوں کے مغائر تبدیل کرنے کے عمل کی تائید نہ کرنے کے حوالے سے پر یس ریلیز کو سراہتا ہے لیکن اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے اقوا متحدہ اور سیکورٹی کونسل کی سطح پر زیادہ موثر اقدامات اور مسئلے کو چیپٹر 7کے تحت زیر بحث لانے کا مطالبہ کرتا ہے ،

اجلاس مقبوضہ کشمیر کے محصور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلاتا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان کے عوام اور مہاجرین مقیم پاکستان ،انصاف پسند عالمی برادری ،پوری امت مسلمہ ان کے شانہ بشانہ ہیں۔اجلاس عالمی برادری کو متنبہ کرتا ہے کہ مودی حکومت کا استعماری،استبدادی اور فسطائی چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اور آر ایس ایس کا نازی ایجنڈا نہ صرف مقبوضہ جموں وکشمیر بلکہ پورے ہندوستان میںبے نقاب ہوچکا ہے اور مودی حکومت نے اپنے یکطرفہ غیر قانونی اور ڈھٹائی پر مبنی اقدامات سے خطے کو ایٹمی جنگ کے دھانے پر پہنچا دیا ہے اور اگر عالمی برادری نے اس کا سنجیدہ اور فوری نوٹس نہ لیا تو دو ایٹمی طاقتوں کی جنگ ناگزیر ہے جس کی وجہ سے نہ صرف اس علاقے بلکہ پوری دنیا دنیا کا امن خطرے میں پڑسکتا ہے۔

اجلاس اس امر کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ ہندوستان کے جبری تسلط کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اقوا م متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق اور حق پر مبنی ہے کشمیریوں کی برحق جدوجہد کو بندوق اور اسلحے کے زور پر دبانے کی کوشش اور انہیں دیوار سے لگادینے کا عمل انہیں دوبارہ عسکریت کی طرف لائے گا اور وہ بندوق اٹھانے پر مجبور ہوں گے جس کا حق انہیں اقوام متحدہ کا چارٹر اور عالمی قوانین بھی دیتے ہیں اور آزاد خطے کے عوام بھی سیز فائر لائن توڑ کر ان کی مدد کے لیے ان کے ساتھ جہاد میں شامل ہونے پر مجبور ہوں گے چونکہ وہ ریاست جموں وکشمیر کے شہری ہیں۔

اجلاس حکومت پاکستان پر واضح کرتا ہے کہ ہندوستان کے یکطرفہ اقدام کے بعد دوطرفہ شملہ معاہدہ اپنی موت آپ مرچکا ہے اس لئے اس معاہدہ سے لاتعلقی کا اعلان کیا جائے ،سیز فائرلائن پر لگی باڑ کو نیست ونابود کیا جائے آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی حکومت کو 1947ئ کی طرح پوری ریاست کی نمائندہ حکومت کا درجہ دے کر بین الاقوامی سطح پر کشمیر کا کیس پیش کرنے اور مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرنے والی ہندوستانی حکومت کے خلاف جہاد اور مزاحمت کا حق دیا جائے،

آزادکشمیر کی ریگولر فورسز کو بحال کیا جائے ۔اجلاس حکومت پاکستان پرواضح کرتا ہے کہ دفعہ 370اور 35Aکے خاتمے کے بعد نازی مودی حکومت نے آئین طور پر ہندوستان کی سرحدوں کو Redefineکیا ہے اور وہ اپنی سرحدیں متنازعہ سیز فائر لائن پر لے آیا ہے جس کے بعد اس کے ساتھ کسی قسم کی سفارتی تعلقات کا کوئی جواز نہیں لہٰذا انہیں مکمل طور پر ختم کیا جائے اور پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال اور افغان ٹرانزت ٹریڈ پر بھی پابندی لگائی جائے۔

اجلاس وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی تقاریر اور کشمیریوں کا سفیر بننے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان، وزیر خارجہ اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ دنیا کے طاقت کے مراکز اور دیگر اہم ممالک کا دورہ کریں اور دنیا کو کشمیر کے حالات کی سنگینی کے ساتھ ساتھ ہٹلر ثانی مودی کے دنیا کے امن کو غارت کرنے والے خطرناک فسطائی عزائم سے آگاہ کریں۔

اجلاس وزارت خارجہ میں کشمیر سیل اور پاکستانی سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ انہیں اہداف دے کر وزیر اعظم اپنی نگرانی میں ان کی فعالیت اور کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں گے۔اجلاس اس امر کو واضح کردینا چاہتا ہے کہ وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر پوری کشمیری قوم متحد و متفق ہے اور تقسیم کشمیر کے کسی بھی آپشن اور فارمولے کو مسترد کرچکی ہے اور آئندہ بھی ایسی کسی بھی کوشش کی سختی سے مزاحمت کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کشمیریوں کا مسئلہ اور بنیادی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور امید رکھتا ہے کہ انصاف اور جمہوریت کے علمبردار عالمی طاقتیں اور ادارے کشمیریوں سے ان کا یہ حق چھیننے کی کوشش نہیں کریں گے۔ اجلاس حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کو یقین دلاتا ہے کہ کسی بھی قسم کی ہندوستانی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنان اور آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے عوام اور مہاجرین کشمیر مقیم پاکستان ان کے شانہ بشانہ ہوں گے اور دفاع پاکستان اور دفاع کشمیر کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

اجلاس ریڈ کراس،ہلال احمر اور دیگر عالمی امدادی تنظیموں کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مصیبت ذدہ عوام سے بے ااعتنائی ،لاتعلقی اور عوام تو جہی پر افسوس اور تشویش کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ بین الاقوامی امدادی تنظیمیں اور مصیبت کی گھڑی میں کشمیری عوام تک ریلیف پہنچانے کے حوالے سے سنجیدگی سے کردار ادا کرے اور ہندوستان حکومت کو مجبور کریں کہ وہ محصور کشمیریوں تک ریلیف پہنچانے کی اجازت دے اور اگر اجازت نہیں ملتی بھارتی حکومت کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

اجلاس جماعت اسلامی پاکستان اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی مظولوم کشمیریو ں کی بھرپور حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہے۔اجلاس پاکستان کے دیگر سیاسی قائدین جنہوں نے مظفرآباد کا دورہ کیا ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے۔اجلاس عالمی سطح پر خصوصاً یورپ اور امریکہ میں تحریک کشمیر برطانیہ ،تحریک کشمیر یورپ ،ACNAاور دیگر تنظیموں کی طرف سے مسئلہ جموں وکشمیر پر متحرک فعال اور بھرپور کردار ادا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔یہ اجلاس بھارتی حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں اور پالیسی کی مذمت کرتا ہے جس کے مطابق آسام کے لاکھوں مسلمانوں کو جو عرصہ دراز سے وہاں کے شہری ہیں انہیں انڈین شہریت سے محروم کیا گیا عالمی اداروں اور اقوام عالم کو متوجہ کرتا ہے کہ و ہ بھارتی حکومت کے اصل چہرہ کو پہچانیں اور فوری اقدامات کریں۔

Related Posts

ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے

ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، ریلوے لاکھوں خاندانوں…

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے امریکی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ اسٹار ہلک ہوگن جنہوں نے پروفیشنل ریسلنگ کے کھیل کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان

پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان