
کراچی میں آج اور کل بادل کھل کر برسیں گے جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
کراچی میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے جن میں آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، کھارادار، کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید، نیو کراچی، نارتھ کراچی، ملیر، ائیرپورٹ اور دیگر علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج اور کل شہر میں تیز بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے کچھ علاقوں میں 50 سے 70 ملی میٹر اور بعض علاقوں میں 70ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔