باپ اپنی بیٹی کی شادی کا جہیز خریدنے گیا، مگر کفن میں لپٹا ہوا گھر پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں بیٹی کی شادی کا جہیز خریدنے گیا باپ لیکن ڈکیتوں کی مزاحمت کرنے پر قتل کردیاگیا۔ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے، قریبی لوگوں نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ تھانہ قلعہ دیدارسنگھ کے علاقہ اگوچک کے قریب پیش آیا جہاں نوکھرکا رہائشی باپ ریاست اپنی بیٹی کی شادی کا جہیز اور بیٹے کی بہو کی بری کی خریداری کے لیے گیاتھاکہ ڈاکووں نے روک لیا مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی جانب سے گولی مار دی گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ریاست جان کی بازی ہار گیا۔ قلعہ دیدارسنگھ پولیس نے علاقے ناکہ بندی کردی ہے اورنعش پوسٹ مارٹم کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والی باپ کی اکلوتی بیٹی کا کہنا ہے کہ میری شروع سے خواہش تھی کہ مجھے شادی پر جہیز نہ دیا جائے لیکن میرے والد نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں اپنی گگنجائش کے مطابق بیٹی تم کو سب کچھ دوں گا اور یہی وجہ ہے کہ والد جہیز کی خریداری کو لے کر بہت خوش تھے اور وہ روزانہ شاپنگ پر جاتے تھے۔ آج مجھے شبہ ہوا کہ کچھ غلط ہونے والا ہے، میں نے منع کیا تھا بابا کو، آپ نہ جائیں لیکن بابا نے کہا بیٹا بس اب کے بعد کبھی نہیں جاؤں گا کیونکہ تیاری مکمل ہوچکی تھی۔ لیکن کسی کو کیا معلوم تھا کہ بابا اپنے مرنے کی تیاری میری شادی کی صورت میں کر رہے تھے۔








































