پاکستان کے سپر ماڈل حسنین لہری کی گاڑی کو یورپی ملک اٹلی میں خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں ان کی جان معجزانہ طور پر بچ گئی۔
حسنین نے اس بات کا انکشاف اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ انہیں اٹلی کے مشہور سیاحتی مقامی امالفی کوسٹ میں پیش آیا جس کے بعد انہیں ایک نئی زندگی ملی ہے۔
ماڈل نے لکھا ‘میری جان بچ جانے پر میں اللہ کا شکر گزار ہوں، اس حادثے کا اثر بہت ہی برا تھا، یہ حادثہ امالفی کوسٹ کی بلندی پر پیش آیا اور اس سے میری جان بھی جاسکتی تھی لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ معجزاتی طور پر بچ گیا’۔








































