اسلام آباد اداکارحمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ ولیمے کی تقریب اسلا م آباد میں واقع کریسٹل بال روم میں ہوئی جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور’ گلوکار عاطف اسلم ، رائٹر واسع چوہدری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رشتے داروں اور انڈسٹری کے دوستوں نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا نکاح 25 اگست کو اسلا م آباد میں ہوا تھا









































