کارڈف:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان کے7 کھلاڑی 101 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ہیں ۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا بائیں ہاتھ کے بیٹسمین امام الحق میچ کی پہلی ہی گیند پر ثاقب محمود کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے ہیں ۔
جبکہ نئے آنے والے بیٹسمین کپتان بابر اعظم بھی پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے ۔
جس کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔
فخرزمان 47،محمد رضوان 13، سعود شکیل 5 اور صہیب مقصود 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ہیں۔
قومی ٹیم میں امام الحق، فخر زمان ،بابر اعظم ،محمد رضوان ،سعود شکیل ،صہیب مقصود ، شاداب خان ،فہیم اشرف ،حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔









































