
اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی نے مرینہ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’منافق‘‘ کے سیٹ پر بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔
ڈرامے میں فاطمہ آفندی ’’اجالا‘‘ کا کردار ادا کر رہی ہیںجو ایک مضبوط اور خود اعتماد لڑکی ہوتی ہے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فیضان خواجہ، عدیل چوہدری، مریم نفیس، ساجدہ سید، محمود اختراور سیمی پاشا شامل ہیں، ڈرامے کے ہدایت کار سلیم غنچی ہیں جبکہ ڈرامے کی کہانی ہما حناء نفیس نے لکھی ہے۔