
اسلام آباد:پاکستانی اداکار فیروز خان ہانیہ عامر کے ساتھ چھوٹی سکرین پر دکھائی دیں گے۔
فیروز خان کو حال ہی میں ڈرامہ سیریل’’خانی‘‘ میں بہترین اداکاری پر لکس سٹائل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،اس کے بعد انہوں نے کچھ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارا اور اب وہ دوبارہ سے کام کی طرف آ گئے ہیں، فیروزخان ہانیہ عامر کے ساتھ نئے پروجیکٹ کی عکس بندی میں مصروف ہیں،لیکن ڈرامے کی دیگر کاسٹ اور تفصیل بارے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔ ڈرامے کی ہدایت کاری بدر محمود دیں گے۔