راولپنڈی میں فیض آباد میٹرو بس اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان میٹرو بس سروس کا کہنا ہے کہ فیض آباد کے علاوہ باقی تمام میٹرو بس اسٹیشنز آپریشنل ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23مارچ کی ریہرسل کیلئے معمول کے ٹریفک پلان میں تبدیلی کی گئی ہے۔
صبح سے لے کر ریہرسل کے اختتام تک فیض آباد سے جانب راولپنڈی اور جانب اسلام آباد ٹریفک مکمل بند رہے گی۔
مری روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک ڈبل روڈ چوک سے ڈائیورشن پوائنٹ براستہ اسٹیڈیم روڈ سے 9thایونیو اسلام آباد جا سکے گی۔
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، ریلوے لاکھوں خاندانوں…









































