
اسلام آباد:فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد حاجی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج کے بعد فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک مکمل کر لیاجائے گا۔
سرکاری سکیم کے 78 ہزار جبکہ پرائیویٹ سکیم کے 64 ہزار حجاج پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور ایئر بلیو کی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق 43 ہزار سے زائد حجاج کرام کو مدینہ منورہ پہنچا دیا گیا ہے جہاں وہ 8 دن کے قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔ سرکاری سکیم کے 1700 حجاج مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔